پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

وھانگری (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ،پاکستان انڈر 19 نے 189 رنز کا ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا،علی زریاب 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 188 رنز بنائے ،پاکستان نے 189 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر پورا کر لیا اور سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان کی جانب سے علی زریاب 59 رنز بنا کر نمایاں رہے ،

پاکستان انڈر 19 کے حسان خان 24 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے،محمد موسیٰ نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ انڈر19 ورلڈکپ کے گروپ ڈی سے پاکستان اورافغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

Comments are closed.