نیوزی لینڈ نے کتنے سالوں بعد پاکستان کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا؟ شرمناک تفصیلات جان کر قوم کیساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں کے سر بھی شرم سے جھک جائیں گے

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے 15 سال پرانا حساب برابر کر دیا ہے جس کے باعث قوم کیساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں بھی شرمسار ہیں۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچوں میں شرمناک شکست سے دوچار کر کے کلین سویپ مکمل کیا اور 15 سال پرانا بدلہ لیا۔
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2003 ءمیں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا

جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ اس وقت پاکستانی سکواڈ کی قیادت موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر حمید، عمران فرحت، محمد یوسف، معین خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، محمد سمیع، دنیش کنیریا اور شبیر احمد وغیرہ شامل تھے۔

Comments are closed.