نیوزی لینڈ سے بد ترین وائٹ واش کے بعد کپتان سرفراز احمد نے شکست خوردہ لہجے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا غصہ آسمان کو چھونے لگے گا

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ سے بد ترین وائٹ واش کے بعد کپتان سرفراز احمد نے انتہائی مایوس کن بیان دے دیا ۔پانچواں میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے شکست کا سارا ملبہ بیٹنگ پر ڈال دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سریز خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہارے ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سریز بہت مشکل تھی ۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کھیل کے دوران ٹیم کو جیتنے کے کئی موقع ملے لیکن ٹیم نے فائدہ نہیں اٹھا یا ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچواں ون ڈے میچ بھی ہرا کر سریز وائٹ واش کی ،اس دوران اوپر آنے والے بلے بازوں پرفارمنس متاثر کن نہ رہی اور تقریباً تمام میچوں میں نیوزی لینڈ کو پہلے اوورز میں ہی وکٹیں ملتی رہیں جس سے باقی ٹیم پر دبا و بڑھا اور پاکستان کسی میچ میں ہدف حاصل نہ کرسکا ،تمام میچوں میں کپتان سرفراز احمد کی پرفارمنس بھی قابل ذکر نہ تھی اور وہ صرف ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی تمام میچز انہوں نے مایوس کن پرفارمنس دی ۔سرفراز احمد نے کسی میچ میں بھی اوپر آنے کی بھی کوشش نہ کی

جس پر کرکٹ پنڈتوں نے خوب تنقید کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلے بازی کے شعبے میں نئے کھلاڑیوں نے قابل اطمنان کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،حارث سہیل کو دو میچوں میں موقع ملاتو انہوں نے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں میچوں میں نصف سنچری سکور کی ۔شاداب خان نے بھی سریز کے دو میچوں میں نصف سنچری سکور کی ۔آج عامر یامین کو بھی موقع دیا گیا تو انہوں نے آٹھویں نمبر پر آکر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 43گیندوں پر 32سکور بنائے جبکہ محمد نواز نے نویں نمبر پر 15گیندوں پر 23سکور بنائے ۔

Comments are closed.