”او نہیں نہیں، یہ تھوڑی کرتے ہیں آسرا۔۔۔“ آج کے میچ میں سرفراز نکولس ہینری کے بارے میں باﺅلر سے کیا کہتے رہے؟ سٹمپ مائیک نے کپتان کا ’پول‘ کھول دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ”گھما“ کے رکھ دیا

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسی بھی ٹیم کی جیت میں کپتان کے مضبوط اعصاب اور صحیح فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن اگر کپتان ہی بوکھلا جائے اور مخالف ٹیم کے بلے بازوں سے ڈر جائے تو باقی ٹیم کا مورال بھی گر جاتا ہے اور مقابلہ کرنے کے بجائے آسانی سے ہار مان لی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ کے دوران بھی ہوا جب سٹمپ میں لگے مائیک نے کپتان کی بوکھلاہٹ کا ’پول‘ کھول دیا ۔ وہ اپنے باﺅلر کو نیوزی لینڈ کے بلے باز ہینری نکولس کے بارے میں جو کہتے سنے گئے، اس پر سب ہی حیران ہیں اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ”گھما“ کے رکھ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باﺅلر کپتان سے کچھ کہنے کی کوشش کرتا ہے تو سرفراز فوراً بولتے ہیں کہ ”نئیں نئیں۔۔۔ یہ مار دے گا ٹیڑھا۔“ اس پر شائد باﺅلر اپنی بات منوانے کی ایک اور کوشش کرتا ہے جس پر کپتان جھنجھلا کر کہتے ہیں ”او مار دے گایہ تھوڑی کرتے ہیں آسرا۔۔۔“ (نہیں نہیں۔۔۔ یہ ٹیڑھی شاٹ مار دے گا، یہ صبر نہیں کرتے) ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Comments are closed.